Latest News

مدرسہ ضیاءالقرآن کیرانہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد، حضرت مولانا عبداللہ مغیثی، مولانا سلمان بجنوری، صوفی معین الدین اور مولانا عاقل قاسمی کی شرکت۔

مدرسہ ضیاءالقرآن کیرانہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد، حضرت مولانا عبداللہ مغیثی، مولانا سلمان بجنوری، صوفی معین الدین اور مولانا عاقل قاسمی کی شرکت۔
کیرانا،شاملی: مدرسہ ضیاءالقرآن کیرانہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی آج ایم پی والی مسجدمیں منعقد ہوا،جس کی سرپرستی الحاج صوفی معین الدین نے کی اور صدارت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کی ، جب کہ مہمانان خصوصی کے طورپر مولانا محمد سلمان بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد عاقل قاسمی مہتمم مدرسہ بدرالعلوم گھڑی دولت، مولانا ظہور قاسمی صدر جمعیة علماءضلع سہارنپور، مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر ملی کونسل سہارن پور،مولانامحمد جعفر مظاھر علوم سہارنپور اور مولانامحمداسرائیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل دونوں جہاں سرخروئی کا ذریعہ ہے اور صوم وصلوٰة کی پابندی مسلمان کی سب سے بڑی علامت اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت ہے ۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ نماز کو لازم پکڑیں ،کیو ںکہ احادیث میں نماز کو کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والی دیوار بتایا گیا ہے۔ مولانا نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر بھی گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو تلقین کی کہ بیجا رسومات سے بچیں اور اسراف سے پرہیز کریں اور قوم و ملت فلاح کے لئے غور و فکر کریں،اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دےں۔ اصلاح معاشرہ پر زور دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اخلاق ومعاملات کے اثرات معاشرہ پر بہت جلد مرتب ہوتے ہیں ۔صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے ہمیں اپنی زندگیوں کو سنت نبوی کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمیں دینی تعلیم کی روشنی میں حکمت ومصلحت کے ساتھ فاسد امور سے اپنے آپ کو اور لوگوں کو باز رکھنا چاہئے۔ دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہماری مذہبی اور سماجی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ اس لئے تعلیم سے صرفِ نظر بالکل درست نہیں ہے۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں کے اندر پیدا ہورہی بے راہ روی اور مسلم بچیوں میں پھیلتے ہوئے ارتداد کے اسباب اور ان کے حل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کی فکر کریں اور اپنے اوراپنی نسلوں کے دین وایمان کے تحفظ کے لئے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے اپنے گھروں اور معاشرتی نظام کو اچھا بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر مدرسہ سے حفظ مکمل کرنے والے 14بچوں کی دستار بندی علماءکے ہاتھوں عمل میں آئی۔ یہ مولانا محمد عمر مدرسہ ضیاءالقرآن امام و خطیب مسجد ایم پی والی کیرانہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں علاقے کے معززین علماءائمہ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاءمیں، مولانا محفوظ، مولانا نواب، مولانا عارف رشیدی،حاجی انور، مولانا واصف رشیدی، مولانا کوثر، ماسٹر شمع،وغیرہ اساتذہ و طلباءموجود رہے

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر