Latest News

ہر شخص کو قرآن حکیم کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے، جامعہ اسلامیہ انوار العلوم بہاری کے سالانہ اجلاس میں مفتی سید عفان منصورپوری کا خطاب۔

ہر شخص کو قرآن حکیم کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے، جامعہ اسلامیہ انوار العلوم بہاری کے سالانہ اجلاس میں مفتی سید عفان منصورپوری کا خطاب۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
جامعہ اسلامیہ انوار العلوم بہاری کا سالانہ اجلاس مفتی سید محمد عفان منصورپوری کی صدارت میں منعقد ہوا، نظامت کے فرائض قاری آس محمد نے انجام دیئے۔اس موقع پر مفتی محمد عفان منصورپوری نے قرآن مجید کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ہی خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم سے سرفراز کرتے ہیں اور اپنی اور بچوں کی زندگی کو سنوارتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے مطابق تمام مسلمانوں کو زندگی گزارنی چاہیے اس کے بغیر ہم اللہ کو راضی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے اور تعلیم انسان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لاتی ہے۔جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی نے زبان کے صحیح استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زبان کا اگر صحیح استعمال کیا جائے تو انسان لوگوں پر حکمرانی کرتا ہے کہ اور اگر زبان کا غلط استعمال کیا جائے تو انسان کو انسان کا دشمن بنا دیتی ہے۔
جمعیۃ علماء یوپی کے نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی اور مولانا سالم منصورپوری نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے آج معاشرہ تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے صدر مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات چاہے جیسے ہو اللہ کی مدد سے مایوس نہیں ہونا چاہیے حالات کو اچھا اور برا کرنا اللہ کے قبضے میں ہے، اللہ جب چاہے تب حالات کو بدلنے میں قادر ہے اسلئے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ رجوع الی اللہ کرے۔اس دوران دو حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی۔
اجلاس عام میں ادارہ کے ناظم مفتی عبدالقادر قاسمی نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ آخر میں جامعہ ہذا کے مہتمم حافظ عمر فاروق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء میں مولانا مکرم علی قاسمی، مفتی محمد یامین، محمد آصف قریشی بڈھانوی، مولانا شعیب عالم، قاری عبدالرحمن، مولانا مہتاب، صوفی انوار، مولانا خالد، مولانا حاتم، قاری محفوظ الرحمن، قاری دانش سرفراز، مولانا شکیل، قاری عثمان، مفتی محمد آصف، قاری محمد وسیم، حافظ محمد وسیم، مولانا ذوالفقار، قاری عمر اشرفی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر