Latest News

کرناٹک : چکم گلوروشہرمیں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر پر پابندی۔

کرناٹک : چکم گلوروشہرمیں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر پر پابندی۔
بنگلورو:(مدثر احمد)  کرناٹک کے چکم گلورو میں اب لاؤڈ اسپیکر نہیں چلائے جاسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چکمگلورو میونسپل کارپوریشن کے صدر کے حوالے سے بتایا کہ چکمگلورو میونسپل کونسل کو صوتی آلودگی کی شکایت ملی ہے۔ جس کے بعد سٹی کونسل نے مذہبی مقامات پر لاؤڈ سپیکر بجانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اب پولیس کی اجازت کے بغیر لاؤڈ سپیکر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کسی مذہبی مقام پر بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر چلایا جائے تو اسے ہٹانا ہوگا۔چکمگلورو میونسپل کونسل کے صدر وراسیدھی وینوگوپال نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوتی آلودگی کی شکایات موصول ہوئی ہیں، اس لیے سٹی کونسل اور پولیس کی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر غیر مجاز ہے تو اسے ہٹا دینا چاہیے۔میونسپل کونسل نے کہا یہ تمام وارڈوں میں لاگو ہوگا۔ ہم نے مندروں، مساجد اور گرجا گھروں کو دستاویزات جمع کرانے کی اطلاع دی ہے۔ ہم ان سے بات کریں گے۔ دستاویزات کی تصدیق کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائیگا۔
واضح ہوکہ کرناٹک کے بنگلورومیں اس سے پہلے بھی مساجدکے لائوڈ اسپیکر کو ممنوع قرار دیاگیاتھا لیکن بعدمیں اس تعلق سےمقامی سطح پر احتجاج کے بعد اس فیصلے کوترک کردیاگیاتھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر