Latest News

مظفرنگر: قومی کونسل براٸے فروغ اردو زبان کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد۔

مظفرنگر: قومی کونسل براٸے فروغ اردو زبان کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد۔
مظفرنگر: قومی کونسل براٸے فروغ اردونئی دہلی کے تعاون سے ہولی لینڈ پبلک اسکول کمیٹی کے زیراہتمام مظفرنگرکے ہوٹل گولڈن ان میں "اردو ناول کا ادبی تہذیبی اور سیاسی پس منظر" پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مہمان خصوصی راجیش کمار ضلع پروگرام آفیسر تھے۔ سیمینار کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئےصحافی عزیز الرحمن خان نے کہا کہ اردو ناول ایک پھیلی ہوئی بڑی تصویر ہے جس میں زندگی کے کرداروں کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے۔
 سیمینار سے ڈاکٹر صداقت دیوبندی نے کہا کہ انگلستان کی ایک ادبیہ ناول ادب کی یوں تعریف کرتی ہے کہ ناول اس دور کی زندگی اور معاشرے کی حقیقی تصویر ہے جس زمانے میں لکھے جاٸیں سیمینار میں ایوارڈ یافتہ جناب تنویر گوہر نے کہا کہ ناول صنف ہے جس میں حقیقی زندگی کو پیش کیا گیا ہے، اردو میں ناول کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ سیمینار میں شاہد حسینی اور کلیم تیاگی نے کہا کہ اردو ناول نگار صرف تخلیق میں پروازنہیں کرتا، اس کی کہانی کی بنیاد روز مرہ کی زندگی ہے، جو ناول شائع ہوئے ان کے لکھنے کے پیچھے ناول نگاروں کا کیا رجحان تھا ان تمام زاویوں کی روشنی میں ہم اردو ناولوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ان کے علاوہ دیگرشریک مقررین نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ سیمینار کی صدارت مولانامحفوظ الرحمن قاسمی نے کی جبکہ نظامت الطاف مشعل نے کی۔آخر میں تنظیم کے سیکرٹری رضوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر