Latest News

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب، پی ایم مودی نے مبارکباد پیش کر ظاہر کی یہ امید۔

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب، پی ایم مودی نے مبارکباد پیش کر ظاہر کی یہ امید۔
نئی دہلی: پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے قائد ایوان کے انتخاب میں 174 ووٹ حاصل کیے تھے۔ واضح رہےکہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علالت اور مختصر رخصت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

پی ایم مودی نے شہباز شریف کو دی مبارکباد۔
وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔ خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور سب سے پہلے ترک صدر نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر