Latest News

۔66 سالہ سابق کرکٹر اگلے ماہ کرینگے اپنے سے 28 سال چھوٹی خاتون سے شادی۔

۔66 سالہ سابق کرکٹر اگلے ماہ کرینگے اپنے سے 28 سال چھوٹی خاتون سے شادی۔ 
نئی دہلی: سابق کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر ارون لال اگلے ماہ کولکتہ میں 38 سالہ بُل بُل ساہا نامی خاتون کے ساتھ دوسری شادی کریںنگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سال کے ارون لال اپنی پرانی دوست ساہا سے 2 مئی کو کولکتہ میں شادی کررہے ہیں جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ارون لال کی پہلی شادی رینا سے شادی ہوئی تھی لیکن پھریہ دونوں باہمی رضامندی سے الگ ہو گئے تھے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی سے علیحدگی کے بات ارون اور 38 سالہ ساہا (جو ایک ٹیچر بھی ہیں) کی دوستی ہوئی اور پھر گزشتہ ماہ دونوں نے ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 1955 میں پیدا ہونے والے ارون لال نے 16 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر