Latest News

این سی پی لیڈر فہمیدہ حسن خان نے وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ کے باہرنماز، ہنومان چالیسا اوردرگا چالیسا پڑھنے کی اجازت مانگی۔

این سی پی لیڈر فہمیدہ حسن خان نے وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ کے باہرنماز، ہنومان چالیسا اوردرگا چالیسا پڑھنے کی اجازت مانگی۔
ممبئی: (ایجنسی) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھرماتوشری کے باہرنونیت راناکے ہنومان چالیساپڑھنے کی مانگ کے بعداب این سی پی کی خاتون لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے سامنے نماز، ہنومان چالیسہ ،درگا اور نوکار منتر کے پڑھنے کی اجازت مانگی ہے۔ شمالی ممبئی سے این سی پی لیڈر فہمیدہ حسن خان نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اس کی اجازت مانگی ہے۔ فہمیدہ حسن کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ہنومان چالیسہ پڑھتی ہیں اور اپنے گھر میں درگا پوجا کرتی ہیں۔ لیکن ملک میں جس طرح مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، اس سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جگانا ضروری ہو گیا ہے۔ فہمیدہ کا کہنا ہے کہ اگر روی رانا اور نونیت رانا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا فائدہ دیکھ رہے ہیں، تو انہیں پی ایم مودی کی رہائش گاہ دہلی میں نماز، ہنومان چالیسہ اور درگاچالیسا پڑھنے کے لیے جانا چاہیے۔فہمیدہ حسن خان کاکہناہے کہ ملک میں ایک طرف بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے،مہنگائی بڑھتی جارہی ہے،ایک دوسرے کے خلاف نفرت کاماحول بنایاجارہاہے،اس پرکوئی بات نہیں کررہا ہے لیکن ہرکوئی آج ہنومان چالیسا،لاؤڈاسپیکر پربات کررہاہے اگرہنومان چالیسا پڑھنے سے ہی سارے مسائل حل ہوجانے ہیں توپھرمجھے بھی وزیراعظم مودی ،وزیرداخلہ امت شاہ کے گھرکے باہرنماز،ہنومان چالیسا اوردرگاچالیساپڑھنے کی اجازت دی جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر