Latest News

بہارکے سابق وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی نے دیامتنازعہ بیان،کہا: میں رام کونہیں مانتا،رام بھگوان نہیں ہیں۔

بہارکے سابق وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی نے دیامتنازعہ بیان،کہا: میں رام کونہیں مانتا،رام بھگوان نہیں ہیں۔
پٹنہ: (ایجنسی)
بہار کے سابق سی ایم جیتن رام مانجھی ان دنوں اپنے ایک متنازعہ بیان کو لے کر چرچا میں ہیں۔ مانجھی، جو جموئی ضلع کے سکندرا میں بھیم راؤ امبیڈکر جینتی میں شرکت کے لیے آئے تھے، لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھگوان رام پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ رام کوئی دیوتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ والمیکی اور تلسی داس پر یقین رکھتے ہیں، جنہوں نے رامائن لکھی، لیکن رام کو نہیں جانتے۔ وہ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام بھگوان تھوڑے ہی تھے، وہ تلسی داس اور والمیکی رامائن کے کردار تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوجاپاٹھ کرنے سے کوئی بڑا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں کے لوگوں کو پوجا کرنا چھوڑ دیناچاہئے۔
برہمنوں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جو برہمن گوشت اور شراب پیتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں۔ ایسے برہمنوں سے دور رہنا چاہیے۔ ان لوگوں سے پوجاپاٹھ نہیں کراناچاہئے۔ تم لوگ پوجا کرنا چھوڑ دو۔ انہوں نے کہا کہ رام نے شبری کے جھوٹی بیری کھائے تھے۔واضح رہے کہ سکندرا سے ہم پارٹی کے ایم ایل اے پرفُل مانجھی نے امبیڈکر جینتی کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر