Latest News

ماہِ صیام میں جمعہ اور تراویح میں لاکھوں فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد۔

ماہِ صیام میں جمعہ اور تراویح میں لاکھوں فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد۔
مقبوضہ بیت المقدس :(ایجنسی)
فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت پر عاید تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کو روندتے ہوئےکل جمعہ اور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں لاکھوں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔بیت المقدس میں اردن کے زیرانتظام اوقاف و مذہبی امور کے مطابق جمعہ کی شام اسرائیلی پابندیوں کو روندتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عشا اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔
اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے اس موقعے پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جا رہا تھا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے باوجودی ایک لاکھ پچاس ہزار سے زاید فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ہلال احمر فلسطین کے طبی عملے نےاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے57 افراد کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر