Latest News

دارالعلوم زکریا دیوبند کے سابق استاذ مولانا قاری سید تنسیق کا انتقال، علمی حلقوں کی فضا مغموم۔

دارالعلوم زکریا دیوبند کے سابق استاذ مولانا قاری سید تنسیق کا انتقال، علمی حلقوں کی فضا مغموم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے سابق استاذ مولانا قاری سید تنسیق احمد کا علالت کے باعث میرٹھ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال کے خبر سے عزیز و اقارب اور متعلقین کے علاوہ علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی ہے۔
مرحوم تقریباً 60/ کے ساتھ اور گزشتہ کافی عرصہ تک انہوں نے دارالعلوم دیوبند زکریا دیوبند اور دارالعلوم اشرفیہ دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دی ہیں۔ گھروالوں نے بتایا کہ مرحوم کافی عرصہ سے آبائی وطن پور قاضی (مظفرنگر) میں ہی قیام پذیر تھے، جہاں تقریباً بیس روز قبل اچانک انہیں ہارٹ اٹیک آیا، جس کے بعد انہیں میرٹھ کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایاگیا، جہاں مسلسل طبیعت بگڑتی چلی اور قابل ذکر افاقہ نہیں ہوا اور گزشتہ شب تقریباً ساڑھے گیارہ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ 
جس کے بعد ان کے متعلقین اور مریدین میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم خانقاہی مزاج کے شخص تھے اور لندن،دیوبند زو پورقاضی میں ان کی ذکر و اذکار کی خانقاہیں لگتی تھی۔ نماز جنازہ آج دوپہر ان کے بڑے بھائی نے ادا کرائی، بعد ازیں پورقاضی میں ہی تدفین عمل میں آیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹاں اور ایک بیٹاہے۔ ان کے انتقال پر پورقاضی کے چیئرمین ظہیر فاروقی، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی،شیخ الحدیث مولانا سمیع اللہ،قاری سلمان،قاضی طارق، دارالعلوم اشرفیہ دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سالم اشرف قاسمی،دارالعلوم قف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی، نامور قلمکار سید وجاہت شاہ، قاری ممتاز احمد قاسمی وغیرہ نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کی اور مرحو م کے لئے دعاء مغفرت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر