مدرسوں پر نکیل کسیں گے،وقف کی مقبوضہ اراضی پر چلے گا بلڈوزر:یو پی سرکار۔
لکھنؤ: (ایجنسی) اتر پردیش میں یوگی حکومت کے مویشیوں، دودھ کی ترقی اور اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا ہے کہ وقف بورڈ کی زمینوں سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بلڈوزر چلائے جائیں گے۔
جن ستا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد اس کی جائیدادوں کے بارے میں بھی جانکاری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مدرسہ کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں صرف وہی مدرسے چلیں گے، جن میں دہشت گردوں کو تعلیم نہیں دی جائے گی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران دھرم پال سنگھ نے کہا، ’’وقف بورڈ کی زمین پر مافیا کا قبضہ ہے۔ ہم اسے آزاد کرانے کے لیے کام کریں گے۔ بلڈوزر بھی کام کریں گے۔
مدارس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی تو مدارس میں قومی تعلیم دے گا۔ ملکی مفاد پر بات کریں گے۔ دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاسکے گی۔ اگر ہم تجارتی تعلیم دیں گے تو ہم اس کے بارے میں سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں تکنیکی تعلیم دی جائے گی۔ یہاں طلباء کو حب الوطنی اور قوم پرستی کا درس دیا جائے گا۔
0 Comments