Latest News

ممتاز اسلامی اسکالر مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو یوٹیوب نے کیا بند، جانئے کیا بتائی وجہ۔

ممتاز اسلامی اسکالر مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو یوٹیوب نے کیا بند، جانئے کیا بتائی وجہ۔
عالمی سطح پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کو بنیاد بناکر معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل معطل کردیا۔
ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین (30 لاکھ ) کے قریب ہے جب کہ ان کے لیکچرز کو سننے والوں اور سراہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کے خلاف ایکشن کا فیصلہ اخبار جیوش کرونیکل میں ڈاکٹر اسرار کے خلاف مختلف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔ رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا برطانوی نژاد پاکستانی ملک فیصل اکرام ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے معروف اسکالر کا چینل معطل کیے جانے کے بعد ان کے چاہنے والے سیخ پا ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی بھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کی ترغیب دیتے رہے ہیں۔
دوسری جانب تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔ 
امیر شجاع الدین شیخ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر