Latest News

دہلی میں ہنومان جینتی پرشوبھا یاترا کے دوران کشیدگی، پتھراؤ اور گولیاں چلیں، کئی زخمی۔

دہلی میں ہنومان جینتی پرشوبھا یاترا کے دوران کشیدگی،  پتھراؤ اور گولیاں چلیں، کئی زخمی۔
نئی دہلی:  .دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں آج شام دو فرقوں کے درمیان زبردست تنازعہ ہوا۔جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔آج ہنومان کے یوم پیدائش پر پورے ملک میں جگہ جگہ جلوس نکالے جا رہے ہیں، دہلی میں جہانگیرپورکے قریب پہنچنے والے جلوس پر زبردست پتھراؤ کیا گیا۔دہلی کے جہانگیر پوری میں دو فرقوں کے درمیان زبردست ہنگامہ ہوا۔ ہنومان جینتی کے موقع پر جلوس نکالتے ہوئے پتھراؤ کیا گیا۔ 
پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جہانگیرپوری سے بابو جگجیون رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پتھراؤ کے ساتھ دو سے تین راؤنڈ گولیاں بھی چلائی گئیں۔ اس واقعے کے بعد سے پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ پولیس فورس موقع پر موجود تھی، حالات کو سنبھالنے کے لیے دیگر دستے بھیجے جا رہے ہیں، لیکن پھر بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لوگوں سے بات چیت کر کے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر