Latest News

کیرالہ میں آرایس ایس کے غنڈوں نے پی ایف آئی لیڈر کا کر دیا قتل۔

کیرالہ میں آرایس ایس کے غنڈوں نے پی ایف آئی لیڈر کا کر دیا قتل۔
پلکاڈ: (ایجنسی) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے لیڈر زبیر پارا کو جمعہ کے روز کیرالہ کے پلکاڈ ضلع کے ایلاپولی میں چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔47 سالہ زبیر پارا جو ایلاپلی علاقہ کا ساکن ہے پاپولر فرنٹ کا صدر تھا۔زبیر پر اس وقت گینگ نے حملہ کیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اپنے والد کے ساتھ جمعہ کی نماز کے بعد واپسی پر رات ڈیڑھ بجے کے قریب ایک گروپ دو کاروں میں آیا اور ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں زبیر کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ زبیر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پاپولرفرنٹ آف انڈیانے الزام لگایا ہے کہ اس قتل کے پیچھے آرایس ایس کے کارکنان کاہاتھ ہے۔
لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم بعد میں کیا جائے گا۔
زبیر کے والد کپیوڈ ابو بکر، بھی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئے تھے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پاپولر فرنٹ نے اس واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے آر ایس ایس کے کارکنوں کا ہاتھ ہے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری انیس احمد نے زبیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر ایس ایس کے غنڈوں نے شہید کیا۔’’آج ہمارے بھائی زبیر نے پالکڈ، کیرالہ سے شہادت حاصل کی۔ انہیں آر ایس ایس کے غنڈوں نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ نماز جمعہ سے واپس آ رہے تھے۔ زبیر PFI کا علاقہ لیڈر تھا۔
شہید کبھی نہیں مرتا..یا شہید السلام علیکم،‘‘ انیس احمد نے ٹویٹ کیا۔
زبیر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ضلعی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ایس ڈی پی آئی نے الزام لگایا ہے کہ یہ قتل انتقامی تھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سازش تھی۔
ایس ڈی پی آئی نے الزام لگایا کہ یہ قتل آر ایس ایس کی ریاست کو فسادات کے میدان میں تبدیل کرنے کی کوشش کا حصہ تھا اور اس قتل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آر ایس ایس نے تہوار کے تمام دن تشدد کے لیے مختص کیے ہیں۔یہ واقعہ اس علاقے میں پیش آیا جہاں بی جے پی لیڈر سنجیت کا قتل کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر