Latest News

در میانِ رمضان قرآن کریم مکمّل ہوتا ہے، تراویح نہیں: حافظ محمّد کفیل قاسمی۔

در میانِ رمضان قرآن کریم مکمّل ہوتا ہے، تراویح نہیں: حافظ محمّد کفیل قاسمی۔
لکھنؤ: (نمائندہ) رمضان المبارک میں نمازِتروایح میں تکمیلِ قرآنِ کریم کا سلسلہ جاری ہےاور اسی کڑی میں گزشتہ شب مکارم نگر،ڈالی گنج لکھنؤ میں واقع شباب بلڈنگ کے پِرےیَر ہال میں حافظ محمدکفیل قاسمی کے ذریعہ تراویح میں تکمیلِ قرآنِ کریم عمل میں آئی۔
تراویح کے اختتام پر امامِ تراویح حافظ و مولانامحمدکفیل قاسمی نےمصلّیانِ کرام سےخطاب کرتے ہوے فرمایا کہ ابھی صرف تراویح میں قران کریم مکمّل ہوا ہے تراویح نہیں۔ تراویح کی نماز عید کے چاند جاری رہیگی۔
امام تراویح حافظ کفیل قاسمی نے کہارمضان المبارک نہ صرف امّتِ مسلمہ کے لئے ایک مقدّس مہینہ ہے بلکہ یہ تمام اہلِ اسلام کے لئے ایک ماہِ مشق و ٹرینینگ ہے جو ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہمیں اپنا پورا سال کس طرح گزارنا ہے۔
محمّد کفیل قاسمی نے مزید فرمایا کہ رمضان ہمیں یہ سکھاتا ہےکہ اگر ہم سال میں 30 دن روزہ رکھ سکتے تو مہینہ میں 3 نفلی روزے تو رکھ ہی سکتے ہیں ،اگر 5 وقت کی نماز کے ساتھ قیام اللّیل کے احترام میں تراویح کا اہتمام کر سکتے ہیں توپورے سال چند نوافل کی ادایئگی بھی کوئی مشکل امر نہیں،اگر ہم ایک مہینہ سارے اختلاف اور جھگڑوں سے اجتناب کر سکتے ہیں تو پورے سال کیوں نہیں؟
اگر ہم پورے مہینہ سہری کیلئے بیدار ہوسکتے ہیں،تو پھر پورے سال نمازِفجر کیلئے کیوں نہیں؟ اسی مشق کا نام رمضان ہے۔
نمازِتراویح کی تکمیل کے بعد خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں ملک و ملّت کی خوشحالی اور امن و آمان کے لئے مولا کے حضور دستِ سوال دراز کئے گئے، بعد ازاں ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور خاص سینئرجرنلسٹ محمدعرفان سابق نمایندہ ای ٹیوی اردو، مولانا عامر ندوی نمائندہ روزنامہ انقلاب لکھنؤ، محمّد اویس کوآرڈینیٹرمولانا سلمان حسینی ندوی، محمّد عتیق سابق نمائندہ دوردرشن، محمد سلیم انچارج شباب بلڈنگ، محمّد شمیم نمائندہ قومی آواز، محمدجاوید اورساجدانصاری کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور امامِ تراویح حافظ محمدکفیل کی گل پوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر