Latest News

سماجوادی پارٹی کے رہنماء اعظم خان سوا دو سال بعد جیل سے رہا، حامیوں میں خوشی کا ماحول۔

سماجوادی پارٹی کے رہنماء اعظم خان سوا دو سال بعد جیل سے رہا، حامیوں میں خوشی کا ماحول۔
لکھنؤ:  اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کو آج سیتا پور جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ان کے استقبال کے لئے شیو پال یادو اور اعظم خان کے دونوں بیٹے پہنچے۔
سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کو آج 2 سال 3 ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہ سیتا پور جیل میں قید تھے۔
پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو اور اعظم خان کے دونوں بیٹے عبداللہ اور ادیب ان کا استقبال کرنے اور انہیں لینے سیتا پور جیل پہنچے۔ اعظم خان کو سپریم کورٹ نے 19 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اعظم خان کی ضمانت کے شرائط کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی اور عام ضمانت کے لیے اعظم کو دو ہفتوں کے اندر مناسب اور مجاز عدالت میں درخواست دینا ہوگی۔
سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ ٹرائل کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے تک عبوری حکم نافذ رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ اعظم خان 80 سے زیادہ مقدمات میں گزشتہ 22 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند تھے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر