Latest News

وزیرِ داخلہ امت شاہ کا بیان، ملک میں اس مرتبہ ’ای-مردم شماری‘ ہوگی جو سو فیصد درست ہوگی۔

وزیرِ داخلہ امت شاہ کا بیان، ملک میں اس مرتبہ ’ای-مردم شماری‘ ہوگی جو سو فیصد درست ہوگی۔
نئی دہلی: مردم شماری کو جدید تکنیک سے جوڑنے کی کوششوں کے تحت وزارت داخلہ نے ایک بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگلی بار جب مردم شماری ہوگی تو وہ ’ای-مردم شماری‘ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ لیا گیا ہے اور یہ صد فیصد درست ہوگی۔ گواہاٹی کے امیگاؤں پہنچے مرکزی وزیر داخلہ نے مردم شماری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ (آسام) کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے بہتر منصوبہ کے لیے مناسب مردم شماری کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر امت شاہ نے کہا کہ ’’آئندہ مردم شماری ای-موڈ میں ہونے کے ساتھ یہ 100 فیصد مکمل مردم شماری ہوگی اور اس کی بنیاد پر آئندہ 25 سالوں کے لیے ملک کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔‘‘ اس دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پیدائش کے بعد ہر کسی کی تفصیل مردم شماری رجسٹر میں جوڑا جائے گا اور 18 سال کی عمر کے بعد نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے گا، اور پھر موت کے بعد نام ہٹا دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کے اعلان کے مطابق پیدائش اور موت کے رجسٹر کو مردم شماری سے جوڑا جائے گا۔ 2024 تک ہر پیدائش اور موت کا رجسٹریشن ہوگا، یعنی ملک کی مردم شماری کا رجسٹر خود بخود اَپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ آئندہ ای-مردم شماری آئندہ 25 سالوں کی پالیسیوں کا خاکہ تیار کرے گی۔ امت شاہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سافٹ ویئر لانچ ہونے کے بعد وہ اور ان کا کنبہ سب سے پہلے آن لائن تفصیل بھریں گے۔
امت شاہ نے کہا کہ پالیسی تیار کرنے میں مردم شماری کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ صرف مردم شماری ہی بتا سکتی ہے کہ ترقی، ایس سی اور ایس ٹی کی حالت کیا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑوں، شہروں اور گاؤں میں لوگوں کی طرز زندگی کا بھی پتہ چل سکے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر