Latest News

سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے درمیان وزیراعظم مہندراراج پکشے نے دیا استعفیٰ۔

سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے درمیان وزیراعظم مہندراراج پکشے نے دیا استعفیٰ۔
سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیارکرگیا ہے جس پر وزیراعظم مہندراراج پکشے مستعفی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق وزیراعظم راجا پاکسے نے معاشی بحران کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج پر استعفیٰ دیا ہے۔

راج پکشے کا استعفیٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دارالحکومت کولمبو میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے باعث کولمبو میں غیر معینہ مدت کے لیےکرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مظاہرین وزیراعظم راجا پاکسے کے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں، سری لنکن صدرکےحامیوں کی کولمبو میں صدارتی دفتر کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین سے جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 138 زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہےکہ مظاہرین سری لنکن صدرکےدفترکے سامنےمظاہرین9 اپریل سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ سری لنکن صدر مستعفی ہوں۔
واضح رہےکہ سری لنکا گذشتہ ایک ماہ سے شدید معاشی بحران سے دوچار ہے جہاں حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر