Latest News

اجمیر شریف کی درگاہ بھی نشانے پر، شوالہ ہونے کا دعویٰ۔

اجمیر شریف کی درگاہ بھی نشانے پر، شوالہ ہونے کا دعویٰ۔
اجمیر شریف :(ایجنسی)
راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نوازؒ درگاہ کو اب مہارانا پرتاپ سینا نے مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر اس کی تحقیقات کرانے کو کہا ہے۔
آج تک کی خبر کے مطابق مہارانا پرتاپ سینا کے عہدیداروں نے ایک تصویر بھیجی ہے، جس میں اجمیر درگاہ کی کھڑکیوں پر سواستیک کے نشانات ہیں۔ سینا کے بانی راج وردھن سنگھ پرمار دعویٰ کر رہے ہیں کہ اجمیر کی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ شیو مندر تھی جسے درگاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
راج وردھن سنگھ پرمار کا دعویٰ ہے کہ درگاہ میں سواستیکا کا کیا کام ہے؟ یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔ ہم نے مسئلہ اٹھایا ہے۔ حکومت کو جانچ کرنی چاہئے ۔مہارانا پرتاپ سینا نے راجستھان حکومت، گورنر، مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔
سینا سربراہ پرمار نے کہا، اگر ایک ہفتے میں تحقیقات نہیں ہوئی تو وہ مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ پھر بھی کوئی حل نہ نکلا تو بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ مہارانا پرتاپ سینا کے کارکن 2000 کی تعداد میں اجمیر جائیں گے اور احتجاج کریں گے۔ اس کے علاوہ عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر