Latest News

جمعیة نے پرندوں کے کھانے۔پانی کے لئے شروع کی مہم، جمعیة علماءشاخ بڈھانہ کی پہل کی افسران نے کی ستائش، مٹی کے برتن تقسیم۔

جمعیة نے پرندوں کے کھانے۔پانی کے لئے شروع کی مہم، جمعیة علماءشاخ بڈھانہ کی پہل کی افسران نے کی ستائش، مٹی کے برتن تقسیم۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کی بڈھانہ یونٹ کے عہدیداروں نے پرندوں کے لیے چارے پانی کا نظام شروع کرکے ایک نئی پہل کی ہے، جس کی ہر طرف ستائش کی جارہی ہے۔جمعی? علماءہند کی شاخ بڈھانہ کے زیراہتمام مظفر نگر روڈ پر واقع روم پزا ریسٹورنٹ میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جمعیة علماءبڈھانہ کے عہدیداروں نے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر پرندوں کے لیے مٹی کے برتن میں پانی رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر مٹی کے برتن بھی تقسیم کیے گئے۔ اس دوران مہمان خصوصی بڈھانہ کے سی او ونے کمار گوتم نے کہا کہ یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے اور اس کے لیے جمعیة علماءکے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سی او نے مزید کہا کہ برسات شروع ہو رہی ہے، تمام لوگ اس کے پانی کو زمین میں جذب کرنے کا انتظام کریں۔ جمعیت علماءبڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے کہا کہ ہم نے اس مہم کا آغاز اپنے گھروں سے کیا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اس مہم کو بڑے پیمانے پر چلائیں، انہوں نے کہا کہ جب جمعیة علماءکے برتنوں سے پرندے اپنی پیاس بجھائیں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ ہمیں اجر دے گا،ہمیں یہ کام کرنا چاہیے۔مہم کے انچارج جمعیت علماءکے ضلع سیکریٹری اور میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ گرمی ہو رہی ہے، ایسے میں پرندے پانی کی پیاس اور بھوک سے بے حد پریشان ہیں وہ اپنی جان دے دیتے ہیں اس لیے پرندوں کی دیکھ بھال کرنا انسانیت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ مہم بہت پہلے شروع کرنی تھی۔علاوہ ازیں شہر جنرل سیکریٹری حافظ تحسین رانا اور ماسٹر نیرج نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جمعیة علماءبڈھانہ کے عہدیداروں نے مٹی کے برتن تقسیم کیے ۔ اس موقع پر مولانا صنوبر،مفتی یامین،کوثر علی رانا،قاری ندیم، شاہد قریشی، راشد منصوری کونسلرز، نشانت،اویس،قاری عمر،نوید،ندیم روض الدین انصاری وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر