Latest News

جانیئے کون ہے آفرین فاطمہ جو گھر پر بلڈوزر چلنے کے باوجود یوگی سرکار کے آگے ڈٹ گئی۔

جانیئے کون ہے آفرین فاطمہ جو گھر پر بلڈوزر چلنے کے باوجود یوگی سرکار کے آگے ڈٹ گئی۔
نئی دہلی: حکمران جماعت بی جے پی کی سابق خاتون ترجمان نوپور شرما کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ جمعہ کو مختلف شہروں میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کی گرفتاری اور ان کا گھر مسمار کرنا ہے اور اسی وجہ سے ان کی بیٹی آفرین فاطمہ کا نام بھی خبروں میں آرہا ہے۔
آفرین فاطمہ طالب علم رہنما ہیں اور وہ طلبہ سیاست میں انتہائی فعال رہی ہیں۔ آفرین نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے 2021 میں ماسٹرز مکمل کیا ہے۔
آفرین فاطمہ پریاگ راج (الہٰ آباد) میں پیدا ہوئیں اور وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گرلز کالج کی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ دہلی کی جواہر لعل نہرو(جے این یو) کی طلبہ یونین کی قونصلر بھی ہیں۔ آفرین حکومت کے فاشسٹ اقدامات کی سخت ناقد ہیں اور متنازع شہریت کے قانون کے خلاف شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج میں بھی پیش پیش رہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ریاستوں میں حجاب کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کا بھی حصہ رہی ہیں اور کشیدگی کے دوران طالبات سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاں کے دورے بھی کیے۔ علی گڑھ طلبہ یونین نے واقعے کے خلاف کئی روز دھرنا بھی دیا تھا۔
اس کے علاوہ آفرین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بی جے پی کی مسلم دشمن پالیسیوں پر تنقید کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ ‘آپ ہم پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شلینگ کرتے ہیں، یہ صرف مسلمانوں کے کیمپس میں استعمال کیے جاتے ہیں، یہ مسلم مخالف حکومت ہے اس کے خلاف لڑائی چھڑی ہے اور یہ لڑائی ہماری عزت نفس کی ہے’۔
آفرین فاطمہ والد کی گرفتاری اور غیرقانونی طور پر گھر مسمار کیے جانے کے خلاف بھی ڈٹ گئی ہیں اور پورے معاملہ کو لیکر کورٹ پہنچ گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر