Latest News

نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کے معاملہ میں افغانستان کی طالبان حکومت نے دیا سخت ردِ عمل۔ پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ۔

نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کے معاملہ میں افغانستان کی طالبان حکومت نے دیا سخت ردِ عمل۔ پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ۔
کابل: بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ٹی وی پروگرام میں نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
اس معاملہ میں افغانستان میں طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ امارت اسلامیہ بھارت میں حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی طرف سے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جنونیوں کو دین اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔ بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔ جس کے بعد بی جے پی نے نو پور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے پارٹی سے باہر کر دیا۔

اس سلسلہ میں عرب ممالک میں بھی عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر