Latest News

حکومت بلڈوزر کی سیاست چھوڑ کر بےگناہوں کو رہا کرے اور نوپور شرما کو گرفتار کرے، جمعیۃ علماء مظفرنگر کی مسلمانوں سے جمعہ کو احتجاج نہ کرنے کی ایپل۔

حکومت بلڈوزر کی سیاست چھوڑ کر بےگناہوں کو رہا کرے اور نوپور شرما کو گرفتار کرے، جمعیۃ علماء مظفرنگر کی مسلمانوں سے جمعہ کو احتجاج نہ کرنے کی ایپل۔
مظفر نگر: بدھ کے روز میرٹھ روڈ پر واقع مسجد نمائش کیمپ میں جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی تمام یونٹوں کے ذمہ داران کی ایک خصوصی میٹنگ ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ 
 میٹنگ کا آغاز قاری اسرار کی تلاوت اور نعت رسول سے ہوا۔ میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے ضلع جنرل سیکرٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے میٹنگ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ میں نماز جمعہ کے بعد موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کے مظاہرے نہ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور حکومت کی جانب سے بے گناہ لوگوں پر کیے جانے والے ایکشن کی بھی مخالفت کی گئی اور جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے عہدیداروں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج نہ کرنے کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اور حکومت کے ذریعہ بے قصوروں پر کارواہی کی مذمت کی گئی کہ جب ملک میں عدلیہ موجود ہے، پھر ایسی وحشیانہ کارروائی کیوں؟ قرارداد میں حکومت ہند سے گستاخ رسول کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوپور شرما اور نوین جندل کو جلد گرفتار کرکے بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔ جمعیۃ علماء کے عہدیداروں نے قرارداد میں مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کریں اور کسی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور نماز جمعہ کے بعد کسی قسم کا مظاہرہ نہ کریں۔ جمعہ کا احتجاج فرقہ پرست طاقتوں کو ماحول کو خراب کرنے اور مسلم کمیونٹی کی بدنامی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ گستاخ رسول کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی وجہ سے ماحول خراب ہوتا ہے۔ 
میٹنگ میں تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر کہا کہ کسی کو کسی مذہب کے پیشواؤں کے بارے میں برا بھلا کہنے کا کوئی حق نہیں، ایسا کرنے والے معاشرے، انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ مولانا قاسم قاسمی ضلع صدر اور مولانا مکرم علی قاسمی نے جمعیۃ علماء اترپردیش کی اپیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعہ کا مظاہرہ کرنے سے ہم اپنے مقصد سے ہٹ جائیں گے اور فرقہ پرست عناصر کے مشن کو تقویت ملے گی۔ جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے عہدیداروں نے اللہ کے رسول کی تعلیمات کو لوگوں کے سامنے لانے کے لیے پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ضلع کی اکائیوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ آئینی طور پر اپنا احتجاج درج کرانا ہمارا بنیادی حق ہے جو کہ قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے۔میٹنگ کے اختتام پر مسجد فقرشاہ کے امام مولانا خالد زاہد نے دعا کرائی۔
اس دوران مولانا نذر محمد قاسمی حاجی شاہد تیاگی، مولانا قاسم قاسمی، حکیم امید علی،حاجی عزیز الرحمن، سلیم ملک، اکرام قصار، مولانا انعام اللہ، مفتی انتظار، مفتی عبد القادر قاسمی، محمد آصف قریشی بڈھانہ حافظ تحسین، مولانا مدثر انعام اللہ مولانا اختر، مولانا اختر حسین، مولانا عبدالقادر، حسین، مولانا بدر اختر، عقیل بھائی، پردھان مرسلین، مولانا وکیل، مولانا مظفر اللہ قاری جاوید وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر