Latest News

جمعیۃ علماء کی شجرکاری مہم ک تحت جامعہ الہدایہ میں کی گئی شجرکاری، گلوبل وارمنگ کے بڑھتے خطرات کے مدنظر شجرکاری ضروری:حافظ فرقان اسعدی

جمعیۃ علماء کی شجرکاری مہم ک تحت جامعہ الہدایہ میں کی گئی شجرکاری، گلوبل وارمنگ کے بڑھتے خطرات کے مدنظر شجرکاری ضروری:حافظ فرقان اسعدی
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعدمدنی کی ہدایت پر چل رہی جمعیة علماءہند کی شجرکاری مہم کے تحت آج نگلہ راعی کے جامعہ الہدایہ میں شجرکاری کی گئی ۔ معلوم ہوکہ گزشتہ ایک ہفتہ سے یہ پروگرام چلائے جارہے ہیں جس کے تحت عام راستوں،اسکول، مدارس ودیگر جگہوں پر درخت لگائے گئے۔ 
اس دوران جمعیة علماءمغربی اترپردیش کے نائب صدر حافظ محمدفرقان اسعدی نے شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے بڑھتے خطرات کے مدنظر شجرکاری کی اہمیت اور زیادہ ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوا میں اور پینے کے پانی میں آلودگی کی وجہ سے نوع انسانی شدید خطرات سے دوچار ہے اسی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئے ، مذہبی نقطہ نظر سے اگر دیکھا جائے تو درخت لگانا نہ صرف سنت رسول ہے بلکہ ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں بھی معاون ومددگار ہے ۔ جامعہ الہدایہ نگلہ راعی کے منیجر مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ ابھی حالیہ دنوں میں جمعیة علماءہند کے دیوبند میں منعقدہ مجلس منتظمہ کے اجلاس میں صدر جمعیة علماءہند مولانا سید محمود مدنی نے شجرکاری کی اہمیت پرخصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کو مہم بناکر اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری کو منظم طریقہ سے انجام دیا جائے،  اسی کے تحت جمعیة علماءضلع مظفرنگر گزشتہ ایک ہفتہ سے اس مہم کو چلارہے ہیں،جس کے تحت اسکولوں ،مدارس،عام راستوں پر پیڑ پودے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی گندگی کو دور کرنے ،ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے درختوں کا زیادہ تعداد میں لگانا بہت ضروری ہے ۔اسی کے تحت آج جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں زیر تعلیم چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ہاتھوں سے پیڑ پودے لگائے گئے ،اس دوران ہدایہ پبلک اسکول کے اسٹاف کا خصوصی تعاون شامل رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر