Latest News

توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے: مولانا حکیم الدین قاسمی۔

توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے: مولانا حکیم الدین قاسمی۔
نئی دہلی:  جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اہانت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ دار نوپور شرما وغیرہ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی تادیبی کارروائی کو ملک کے لیے ضروری اوربروقت عمل بتایا ہے۔انھوں نے کہا کہ توہین رسالت سے بڑھ کوئی فرقہ پرستی نہیں اور نہ اس سے بڑی کوئی دل آزاری ہے،اس لیے ہم امید کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ان کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی اور قرار واقعی سزا دیں گی، نیز ایسے تمام افراد کے خلا ف کارروائی ہو گی جو لگاتار اہانت رسول پر مصر ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند نے حال میں منعقد ہونے والے اجلا س منتظمہ میں اس سلسلے میں ایک تجویز منظور کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام پیشوایان مذہب کی حرمت وعظمت کی حفاظت کے لیے ایسا قانون جلد وضع کیا جائے جس سے اس قسم کی فتنہ انگیزیوں کا سدباب ہو سکے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے سپریم کورٹ میں بھی ایک عرضی داخل کررکھی ہے کہ سپریم کورٹ اپنی جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے لیے سرکاروں کو مجبور کرے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر