Latest News

پی ایف آئی پر 10ریاستوں میں این آئی اے اور ای ڈی کے چھاپے، 100سے زائد کارکن گرفتار، پی ایف آئی نے کی کارروائی کی مذمت۔

پی ایف آئی پر 10ریاستوں میں این آئی اے اور ای ڈی کے چھاپے، 100سے زائد کارکن گرفتار، پی ایف آئی نے کی کارروائی کی مذمت۔
نئی دہلی: این آئی آۓاور ای ڈی نے جمعرات کو انسداد دہشت گردی سرگرمیوں کے سلسلے میں 10 ریاستوں میں تلاشی لی۔ ذرائع نے ‘انڈین ایکسپریس ‘کو بتایا کہ ایجنسیاں اس شبہ پر کارروائی کر رہی ہیں کہ جن لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے وہ مبینہ طور پر دہشت گرد کیمپوں کو منظم کرنے اور نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔ تلاشی کے ایک حصے کے طور پر، پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
انڈین ایکسپریس نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا یہ تلاشیاں "اب تک کی سب سے بڑے” تفتیشی عمل کا حصہ ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، دہشت گردی کی فنڈنگ، تربیتی کیمپوں کے انعقاد اور کالعدم تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے لوگوں کو بنیاد پرست بنانے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی جگہوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی جانب سے جن مقامات کی تلاشی لی جارہی ہے، ان میں بنگلورو اور کرناٹک کے دیگر حصوں میں کم از کم 10 مقامات بشمول پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کی رہائش گاہ بھی ایجنسی کی جانچ کا حصہ ہے۔،

پاپولر فرنٹ نے کی اپنے قومی اور ریاستی قائدین کو این آئی اے اور ای ڈی کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی مذمت۔

نئی دہلی: (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل (NEC) نے آج جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ”این آئی اے اور ای ڈی کے چھاپوں، غیر منصفانہ گرفتاریوں اور پورے بھارت میں اس کے قومی اور ریاستی رہنماؤں کو ہراساں کرنے، اور ممبران اور حامیوں کے خلاف ایکشن کی مذمت کی ہے۔ تنظیم این آئی اے کے بے بنیاد دعوے اور سنسنی خیزی کا مقصد صرف اور صرف دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
مرکزی ایجنسیوں کو اپنی کٹھ پتلیوں کے طور پر استعمال کرنے والی مطلق العنان حکومت کے خوفناک ہتھکنڈوں سے پاپولر فرنٹ کو کبھی خوفزدہ نہیں کیا جائے گا۔ تنظیم اپنے موقف پر ثابت قدم رہے گی اور ہمارے پیارے ملک کے آئین کی جمہوری اقدار اور روح کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔“

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر