Latest News

چینی صدر ہائوس اریسٹ؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم، فوج کے اقتدار سنبھالنے کی خبریں۔

چینی صدر ہائوس اریسٹ؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم، فوج کے اقتدار سنبھالنے کی خبریں۔
بیجنگ: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ دعویٰ کیاجارہا ہے کہ چینی صدر جنپنگ کو نظر بند کرکے فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے، کئی چینی سوشل میڈیا یوزرس کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر وں کے ذریعہ انہیں پیپلس لبریشن آرمی ( پی ایل اے) کے پرمکھ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد نظر بند کردیاگیا ہے، اس معاملے میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ اس افواہ پر سے پردہ اُٹھناچاہئے، کیا واقعی چینی صدر شی جن پنگ کو نظر بند کردیاگیا ہے۔ حال ہی میں جب شی جن پنگ سمرقند میں تھے، تو چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں نے ژی کو پارٹی کے آرمی انچارج سے ہٹا دیا تھا۔ اس طرح افواہیں چلتی ہیں۔چین پبلک سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ کے سابق وائس منسٹر سن لیجن کی موت کی سزا سنائی گئی ہے، لیجن پر عہدے کے غلط استعمال کرنے کا الزام تھا، اپنے بیس سالہ خدمات کے دوران لیجن نے ۶۴۶ ملین یونان (۷۰۰ کروڑ روپئے) کی رشوت لی اور بدعنوانی کی۔ شنہوا نیوز کی ۲۰۲۱ کیک رپورٹ کے مطابق ان کی بدعنوانیوں کی وجہ سے کمیونسٹ پارٹی نے عہدے سے نکال دیا تھا۔ بتادیں کہ ٹوئٹر پر #xijinping ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں چل رہا ہے ۔ ابھی تک اس خبر کی کوئی صداقت سامنے نہیں آئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر