Latest News

کلیر شریف کے متعلق اتراکھنڈ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین شاداب شمس کے انتہائی متنازع بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی سخت تنقید۔

کلیر شریف کے متعلق اتراکھنڈ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین شاداب شمس کے انتہائی متنازع بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی سخت تنقید۔
دہرادون: اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدر اور بی جے پی کے ریاستی ترجمان شاداب شمس پیران کلیر شریف کے بارے میں انتہائی متنازعہ ریمارکس پر اپوزیشن پارٹیوں نےتنقید کا نشانہ بنایا اور اسے سیاسی اسٹنٹ قرار دیا۔ مقدس درگاہ پیران کلیر شریف میں ملک اور بیرون ملک سے تمام مذاھب کے عقیدت مند اپنی منت پوری کرنے کیے لیے آتے ہیں۔۔ پیران کلیر میں حضرت مخدوم علاؤالدین احمد صابررحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ ہے اس ہفتے دہرادون میں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا کے منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، شمس نے، جو ریاستی وقف بورڈ کے نئے سربراہ کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے، نے کہا تھا، "اتراکھنڈ کا پیران کلیرشریف آج انسانی اسمگلنگ ، منشیات اور جسم فروشی سے متعلق سرگرمیوں کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔البتہ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی وضاحت کی کہ ان کی مراد پیران کلیر کے رہائشی علاقے اور ہوٹلوں سے تھی دی پرنٹ’ کی خبر کے مطابق بی جے پی کے دفتر میں بات کرتے ہوئے شمس نے یہ بھی کہا تھا، ‘یہ سیکس ریکیٹ اور جسم فروشی کا مرکز ہے۔پیران کلیر میں ایسی غیر اخلاقی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ مودی جی کے’ سوچھ ابھیان ‘ کے تحت ہم نے ایسی تمام سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایسے مجرموں کو یہاں کبھی نہیں رہنے دیں گے جو پیراں کلیر میں رہنے کو اپنا شیلٹر ہوم سمجھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھامی حکومت ایسے لوگوں کے خلاف صفائی مہم شروع کرے گی اور کالیر میں جسم فروشی اور منشیات کے کاروبار سے متعلق تمام مقامات کو بلڈوز کر دے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ریاستی وقف بورڈ کے تحت مدارس اور مساجد میں سیکورٹی کیمرے لگائے جائیں گے، جن کا ریموٹ کنٹرول مقامی پولیس اسٹیشنوں میں ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر