Latest News

جموں و کشمیر میں نئی ووٹر لسٹ پر الیکشن کمیشن نے آل پارٹی میٹنگ بلائی۔

جموں و کشمیر میں نئی ووٹر لسٹ پر الیکشن کمیشن نے آل پارٹی میٹنگ بلائی۔
سری نگر:  جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے جموں میں انتخابات سے قبل ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ میٹنگ جموں کی انتخابی بلڈنگ میں شروع ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی، نیشنل کانفرنس، پینتھرس پارٹی، کانگریس سمیت کئی دیگر پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔جموں میں آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے آئے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔ عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ بی جے پی 25 لاکھ نئے ووٹروں کو شامل کرنے کے بہانے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کر رہی ہے۔خیال ر ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال انتخابات کا امکان ہے اور ان امکانات کے درمیان جموں و کشمیر میں الیکشن کمیشن نے ووٹنگ لسٹ میں خصوصی نظرثانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس نظرثانی کے تحت جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کچھ دن پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ریاست میں 25 لاکھ نئے ووٹروں کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا تھا کہ نئے ووٹروں میں بیرونی ریاستوں سے جموں و کشمیر میں کام کرنے والے ملازمین، طلباء اور مزدوروں کو شامل کیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے اس بیان کے بعد جموں و کشمیر میں سیاسی ہلچل مچ گئی اور اپوزیشن ان 25 لاکھ ووٹوں کے بہانے بی جے پی کو گھیرے میں لے رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب الیکشن کمیشن نے کل جماعتی اجلاس بلایا ہے۔ اس میٹنگ میں شریک ہونے والی کانگریس، پی ڈی پی، عام آدمی پارٹی اور نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ ریاست میں 25 لاکھ نئے ووٹر بنائے جانے کو موضوع بحث بناکرتمام سیاسی جماعتوں نے حکومت اور الیکشن کمیشن سے اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس میٹنگ سے ٹھیک پہلے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے درمیان گٹھ جوڑ کا الزام بھی لگایا۔ آپ لیڈران نے کہا کہ ان 25 لاکھ نئے ووٹروں کے بہانے بی جے پی جموں کی ڈوگرہ برادری کی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ ریاست سے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں ہندوستان کے تمام قوانین لاگو ہیں اور ایسے میں جموں و کشمیر میں عوامی نمائندگی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر