Latest News

حکومت کے خرچ پر چلنے والے سرکاری اسکولوں کا سروے کیوں نہیں: مولا نا محمود مدنی۔

حکومت کے خرچ پر چلنے والے سرکاری اسکولوں کا سروے کیوں نہیں: مولا نا محمود مدنی۔
بھوپال : اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں جس طرح سے مدارس پر شک کیا جارہا ہے اور ان کے سروے کی بات کی جارہی ہے، انہیں سب حالات کے مدنظر جمعیت علماء ہند کی دارالحکومت بھو پال میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانامحمود مدنی نے شرکت کی۔
جمعیۃ علما کے قومی صدر مولانامحمود مدنی نے اترپردیش اور مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ نارتھ انڈیا کے صوبوں کے تعلیمی معیار کو نشانہ بناتے ہوئے جہاں حکومتوں کے رویے پر تنقید کی وہیں حکومت سے سوال کیا ہے کہ مدارس کا ہی سروے کیوں؟  ان اسکولوں کا سروے کیوں نہیں جن کا صد فیصد خرچ حکومتیں ادا کرتی ہیں اور ان کا تعلیمی معیار حد درجہ ابتر ہے۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ مدارس کا سروے کراۓ جانے کو لے کر کئے گئے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی سیاسی گھمسان تیز ہو گیا ہے۔  وہیں مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشاٹھا کر نے رجسٹریشن کے بغیر مدھیہ پردیش میں چلنے والے مدارس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا احکام جاری کیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر