Latest News

کرناٹک میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرانے پر ہیڈ ماسٹر معطل، ہندو تنظیموں نے اسکول میں کیا ہنگامہ۔

کرناٹک میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرانے پر ہیڈ ماسٹر معطل، ہندو تنظیموں نے اسکول میں کیا ہنگامہ۔
نئی دہلی:  کرناٹک کے گڈگ ضلع میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو 29 ستمبر جمعرات کو طلبا سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر مضامین لکھنے کے لیے کہنے پر معطل کر دیا گیا۔
پبلک انسٹرکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جی ایم بساولنگپا نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہیڈ ماسٹر عبدالمناف بیجاپورہ کو جمعرات کو معطل کر دیا گیا۔

اس کے بعد دائیں بازو کی تنظیم شری رام سینا نے اسکول پر ہنگامہ کیا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر پر مذہب تبدیل کرانے کی سازش کا الزام لگایا۔ یہ واقعہ 27 ستمبر کو ناگوی گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں پیش آیا۔ دی انڈین ایکسپریس اور دی ہندو نے جمعرات، 29 ستمبر کو اس واقعے کی خبر شائع کی۔ اطلاعات کے مطابق انتہا پسند شری رام سینا کے کارکنان ہیڈ ماسٹر عبدالمناف بیجاپورہ کے کمرے میں گھس گئے اور ان کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سری رام سینا کے راجو کھنپناور نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر نے جو کیا وہ قابل قبول نہیں ہے۔  ایک طرح سے وہ نوجوان ذہنوں میں اسلام کو فروغ دے کر دوسری کمیونٹیز کو بدنام کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی نظر سے یہ واضح ہے کہ ہیڈ ماسٹر کی نیت غلط نہیں ہے۔ ان کے دفتر کی الماری پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصویر یہی بتا رہی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ پہلے ان تصاویر کو ہٹا دیتا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس اسکول میں ماضی میں بھی ہندو مہانوں پر مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوتے رہے ہیں۔ ویسے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون لکھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ بانی اسلام بھی سرکاری نصاب میں پڑھایا جاتا ہے۔
ہیڈ ماسٹر نے سمجھانے کی کوشش کی کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ طلباء کی لکھاوٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا۔ میں اسلام کا پرچار نہیں کر رہا تھا۔ ہر ماہ کم از کم ایک یا دو ایونٹ ہوتے ہیں جہاں ہم اس طرح کے مقابلے منعقد کرتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں کنک داس، پورندر داس اور دیگر شخصیات پر پروگرام اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے ہیں۔ یہ مضمون نویسی کے مقابلے طلباء کو ان شخصیات سے متعارف کرانے اور ان کی لکھاوٹ کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر