آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ہاسٹل سے طالب علم فیضان احمد لاش برآمد۔
کولکاتہ: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میں واقع کھڑگپور آئی آئی ٹی کے ہاسٹل سے پولئس نے میکانیکل شبعے کے تیسرے سال کے ایک طالب علم کی لاش برآمد کی۔ وہ گزشتہ روز جمعہ سے لاپتہ تھا۔طالب علم کی لاش ملنے کے بعد ہاسٹل میں سنسنی پھیل گئی ۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔اس کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔پولیس نے کہاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد طالب علم کی موت کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔طالب علم گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا۔اس کے دوستوں نے اسے ڈھونڈنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس کا کہیں اتاپتہ نہیں تھا۔پولیس نے مزیدکہاکہ دوستوں نے اسے کئی مرتبہ فون بھی کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ہاسٹل کے ایک کمرہ اندر سے بند تھا ۔طالب علموں کو شبہ ہوا۔انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پولیس جب دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی تو طالب علم کی لاش دو بیڈ کے درمیان پڑی ہوئی تھی۔اس کے جسم پر زخمیوں کے نشانات وغیرہ نہیں پائے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ مرنے والے طالب علم کی شناخت فیضان احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔وہ آسام کا رہنے والا ہے ۔ میکانیکل انجنئیرنگ شبعے کے تیسرے سال کے طالب علم ہے۔
0 Comments