Latest News

گیان واپی کیس سے متعلق تمام معاملات میں سی ایم یوگی اہم فریق۔

گیان واپی کیس سے متعلق تمام معاملات میں سی ایم یوگی اہم فریق۔
وارانسی: گیان واپی کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ گیان واپی کیس کی پاور آف اٹارنی سی ایم یوگی کو سونپنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جتیندر سنگھ بسن نے گیان واپی سے متعلق تمام معاملات میں سی ایم یوگی کو اہم فریق بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن نے کہا کہ گیان واپی کیمپس سے متعلق تمام مقدمات، جو وشو ویدک سناتن سنگھ نے دائر کیے ہیں۔ ان تمام مقدمات کا پاور آف اٹارنی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سے متعلق قانونی کارروائیاں 15 نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر