Latest News

کانگریس صدر کے انتخاب کےلیے آج ووٹنگ ، کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ۔

کانگریس صدر کے انتخاب کےلیے آج ووٹنگ ، کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ۔
نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کےلئے آج ووٹنگ ڈالی جائے گی۔صدارت کے امیدواروں میں ملکا ارجن کھڑکے اور ششی تھرور ہیں۔ پولنگ 10 تا5بجے دن ہوگی۔ ووٹنگ خفیہ بیلٹ سے ہوگی۔ سارے بیلٹ باکس‘ نئی دہلی لائے جائیں گے۔ ۱۹اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور گنتی مکمل ہوتے ہی نتیجہ کا اعلان کردیاجائے گا۔کانگریس کے صدارتی الیکشن میں راہول گاندھی پیر کے دن کرناٹک کے بیلاری میں ووٹ ڈالیں گے جبکہ سونیاگاندھی نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ووٹ ڈالیں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری وانچارج جئے رام رمیش نے کہا کہ پوچھا جارہا ہے کہ راہول گاندھی کل کہاں ووٹ ڈالیں گے۔وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران بیلاری کے سنگناکلو میں 40 بھارت یاتریوں کے ساتھ ووٹ ڈالیں گے جو پی سی سی مندوبین ہیں۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ووٹ ڈالیں گے۔ صدرنشین سنٹرل الیکشن اتھاریٹی (سی ای اے) مدھوسدن مستری نے کہا کہ اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس میں سینئر قائدین کیلئے ایک خاص بوتھ ہوگا۔راہول گاندھی اور بھارت جوڑویاترا میں حصہ لینے والے دیگرقائدین کیلئے کیمپس بوتھ بنایاجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر