Latest News

عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج، بابری مسجد اور ممبئی فسادات کے حوالہ سے مسلم پرسنل لا بورڈ کی سماعت سے قبل عرضی۔

عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج، بابری مسجد اور ممبئی فسادات کے حوالہ سے مسلم پرسنل لا بورڈ کی سماعت سے قبل عرضی۔
نئی دہلی: بالکل آخری لمحات میں پلیسیز آف ورشپ ایکٹ (عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق قانون) کو چیلنج دینے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے دو دن پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک نئی عرضی داخل کی ہے ۔ سپریم کورٹ گیارہ اکتوبر کو اس معاملہ کی سماعت کرے گا ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ سے پلیسیز آف ورشپ ایکٹ ۱۹۹۱کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت نہ کرنے کی مانگ کی ہے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جو عرضی داخل کی ہے، اس میں سپریم کورٹ سے بابری مسجد انہدام کے دوران ہوئے فسادات اور ممبئی دھماکہ کا حوالہ دیا ہے ۔سپریم کورٹ سے بورڈ نے کہا ہے کہ ایکٹ کے رد ہونے سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی ۔مسلم فریق جمعیت علما ہند اور اے آئی ایم پی ایل بی نے پہلے سپریم کورٹ سے پلیسیز آف ورشپ ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضی میں نوٹس جاری نہیں کرنے کی اپیل کی تھی ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد انہدام اور ایودھیا فیصلہ کی وجہ سے ہوئی فرقہ وارانہ تقسیم سے ابھی ابھر رہے مسلم کمیونٹی کے ذہن میں خوف پیدا کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر