Latest News

دھن تیرس پر آر ایس ایس کادرگاہ نظام الدین میں جشن چراغاں۔

دھن تیرس پر آر ایس ایس کادرگاہ نظام الدین میں جشن چراغاں۔
نئی دہلی:  دھن تیرس کے موقع پر محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر ’’جشن چراغاں‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اوراس کی ذیلی مسلم نما تنظیم’ مسلم راشٹریہ منچ ‘کے سربراہ اندریش کمار کی قیادت میں نظام الدین اولیا کی زیارت کی گئی۔ روشنی کے اس تہوار پر گنگا جمنی تہذیب کا منفرد منظر دیکھنے کو ملے ۔خیال رہے کہ یہ پروگرام آئندہ 22 اکتوبر 2022 کو شام کے ساڑھے چھ بجے منعقد ہوا۔حضرت نظام الدین اولیا کا اس سال 719 واں عرس منایا جارہا ہے، اسی مناسبت سے درگاہ میں 719 دیئے روشن کیے گئے۔ اس موقع پر اندریش کمار سرابراہ’’ مسلم راشٹریہ منچ ‘‘ نے ملک کے اتحاد، سا لمیت اور مضبوطی کے لیے دعائیں کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر