Latest News

سابق ایم ایل سی محمود علی کو سہارنپور سے چتر کوٹ جیل بھیجا گیا۔

سابق ایم ایل سی محمود علی کو سہارنپور سے چتر کوٹ جیل بھیجا گیا۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کے بھائی اور سابق ایم ایل سی محمود علی کو سہارنپور سے جیل سے چتر کوٹ جیل میں بھیجا گیاہے، ان کے خلاف غیر قانونی کان کنی، دھوکہ دھڑی، لوٹ، چوری اور عصمت دری سمیت متعدد معاملے درج ہیں۔ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے بھائی محمود علی کو پولیس نے 18 جولائی کو ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔
محمود علی کے خلاف تھانہ مرزا پوراور بہٹ سمیت مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ غیر قانونی کان کنی، دھوکہ دھڑی، چوری، لوٹ، مارپیٹ، زمینوں پر قبضے اور عصمت دری سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔ ان کے بڑے بھائی حاجی اقبال اور ان کے بیٹوں کے خلاف عدالت میں کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ پولیس نے حاجی اقبال کے تینوں بیٹوں جاوید، عالیشان، افضل اور ان کے بھائی محمود علی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم حاجی اقبال ابھی مفرور ہے۔ جس پر حال ہی میں ڈی آئی جی کی جانب سے 50 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ ا مت دوبے نے کہا کہ حکومت نے سابق ایم ایل سی محمود علی کو چترکوٹ جیل بھیجنے کی ہدایات دی تھیں۔ حکومت کی جانب سے یہ مکتوب پیر کو موصول ہو ا تھا۔ محمود علی کو منگل کو سخت سیکورٹی کے ساتھ چترکوٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر