Latest News

عدلیہ سے منصفانہ فیصلے کی امید ہنوز برقرار، حجاب معاملے میں درخواست گزار طالبہ کااظہار خیال۔

عدلیہ سے منصفانہ فیصلے کی امید ہنوز برقرار، حجاب معاملے میں درخواست گزار طالبہ کااظہار خیال۔
منگلورو: کرناٹک حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا قطعی فیصلہ آنے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پر امتناع جاری رکھنے کے عہد کے درمیان اڈپی کے سرکاری پی یو کالج میں حجاب کے لیے لڑائی شروع کرنے والی ایک طالبہ عالیہ اسعدی کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ پر عدلیہ سے منصفانہ فیصلے کی ہنوز امید ہے۔“اسعدی نے حجاب کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے منقسم فیصلے پر ٹوئٹر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے متاثرہ طالبات کے حقوق کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ محترم جسٹس دھولیا کے بیان نے منصفانہ فیصلے اور دستوری اقدار کی کم از کم برقراری میں ہماری امید کو مزید مستحکم کیا ہے۔ہزاروں باجحاب طالبات اپنی تعلیم دوبارہ شروع کرنے کی منتظر ہیں۔“ اسعدی اُن کئی درخواست گزاروں میں شامل ہیں جو تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کے مسلم طالبات کے حق کے تحفظ کے لیے ہائی کورٹ سے رجو ع ہوئی تھیں۔ایک اور طالبہ حبہ شیخ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری درخواست راست گو اور سادہ تھی۔ ہم نے بس اپنی شخصی پسند اور وقار مانگا۔ اطمینان ہے کہ ہماری درخواست کو جسٹس دھولیا نے بجا طور پر قبول کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر