Latest News

اترپردیش میں مذہب مخالف پوسٹ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی، گونڈہ میں تصادم، توڑ پھوڑ اور پتھرائو سے حالات کشیدہ، ۲۴؍گرفتار۔

اترپردیش میں مذہب مخالف پوسٹ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی، گونڈہ میں تصادم، توڑ پھوڑ اور پتھرائو سے حالات کشیدہ، ۲۴؍گرفتار۔
گونڈہ: اترپردیش کے گونڈہ میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کرد و کمیونٹی کے درمیان زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور پتھرائو کی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں، موقع پر پہنچی پولس نے بھیڑ کو منتشر کردیا ، علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں پولس فورس تعینات کردی گئی ہے، پولس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریق سے ۲۴ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ پورا واقعہ تھانہ کھرگوپور علاقے کا ہے، خبر کے مطابق رکی نامی شخص نے اپنے سوشل میڈیا پر دوسرے مذہب کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا جس سے ناراض ہوکر دوسری کمیونٹی کے لوگوں نے نوجوان کے گھر پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی، ان لوگوں نے پتھرائو بھی کیا، اس واقعے کی خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور بھیڑ کو منتشر کرکے حالات کو قابو می ںکیا، حالات کی نزاکت کے پیش نظر پولس سپرنڈنٹنڈٹ، ضلع افسران، سی او سٹی اور سی او صدر کے ساتھ کئی تھانوں کی پولس فورس کو موقع پر تعینات کیاگیا ہے۔ پولس نے اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ساتھ ہی جن لوگوں نے ملزم کے گھر پر توڑ پھوڑ کی اور پتھرائو کیا ان کے خلاف بھی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے، پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اب تک چوبیس لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گونڈہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے منگل کو بتایا کہ اس پوسٹ سے مشتعل مخصوص سماج کے لوگوں نے ملزم کے گھر میں گھس کر حملہ کردیا۔ جس سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے حالات پیدا ہوتا دیکھ ایکشن میں آئی پولیس نے کلیدی ملزم رکی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے پتھر پھینکنے اور ماحول بگاڑنے کی کوشش کرنے کے الزام میں دیگر ۲۴افراد کو مزید گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں اب حالات معمول پر ہیں۔ احتیاطا اضافی پولیس ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پتھراؤ کے دوران کچھ لوگ زخمی ہوگئے جن کا علاج کرایا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر