Latest News

گینگسٹر ایکٹ میں شری کانت تیاگی کو ہائی کورٹ سے ضمانت۔

گینگسٹر ایکٹ میں شری کانت تیاگی کو ہائی کورٹ سے ضمانت۔
نئی دہلی:  الہ آباد ہائی کورٹ نے شریکانت تیاگی کو ضمانت پر جیل سے رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سریندر سنگھ کی سنگل بینچ نے سنایا ہے۔ تیاگی کو 3 مقدمات میں سیشن کورٹ سے پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔خاتون کو کھلے عام گندی گالی دینے والے ریاست اترپردیش نوئیڈا کے شریکانت تیاگی کو ہائی کورٹ نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضمانت دے دی ہے۔ شریکانت تیاگی کو پہلے ہی دیگر معاملات میں ضمانت مل چکی ہے۔ اب اس کی رہائی کے سامنے کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔بتا دیں کہ شریکانت تیاگی کو 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ گوتم بدھ نگر جیل میں بند ہے۔ شریکانت تیاگی نوئیڈا کے گرینڈ اومیکس ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور بدسلوکی کے بعد قومی سطح پر سرخیوں میں آیا تھا۔ ریاستی حکومت نے اس کے خلاف نہ صرف مارپیٹ، بدسلوکی اور مارپیٹ کے الزام میں سخت کارروائی کی بلکہ گینگسٹر جیسے سخت قوانین کے تحت بھی کاروائی کی۔گینگسٹر شری کانت تیاگی نے نوئیڈا کے سیکٹر-93B میں واقع گرینڈ اومیکس ہاؤسنگ سوسائٹی میں بالکونی کے ارد گرد بڑی تعداد میں درخت اور پودے لگا کر قبضہ کر لیا۔ 5 اگست کو سوسائٹی میں رہنے والی ایک خاتون نے وہاں سے ایک پودا اکھاڑ دیا تھا۔ جس کے بعد شری کانت تیاگی موقع پر پہنچا اور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے معاملے پر خاتون سے الجھ پڑے۔ اس دوران خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کی وجہ سے شریکانت تیاگی اور خاتون کے درمیان جھگڑا ہوا۔ شریکانت نے بدتمیزی کرتے ہوئے خاتون کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ گندی گالی بھی دی۔ اس دوران اس نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی تھی۔جس کی ویڈیو وائرل ہوئی اور وہ اس انجام تک پہنچا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر