Latest News

سابق وزیر حاجی اکرام قریشی کو عدالت نے بجلی کا بل جمع کرنے کی فرضی رسید تیار کرنے کے معاملے میں سنائی 7 سال قید کی سزا۔

مرادآباد: سابق رُکن اسمبلی اور اکھلیش یادو حکومت میں وزیر مملکت رہ چکے حاجی اکرام قریشی کو مراد آباد کی عدالت نے بجلی کا بل جمع کرنے کی فرضی رسید تیار کرنے کے معاملے میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملہ میں حاجی اکرام کے خلاف ایف آئی آر گل شہید پولیس اسٹیشن میں بجلی کے محکمہ کے اس وقت کے ایگزیکٹیو انجینئر رادھے شیام یادو نے درج کروائی تھی۔ اکرام کو جعلی رسید تیار کر کے محکمہ بجلی کو 6.88 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا مجرم پایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر حاجی اکرام در رات تک عدالتی تحویل میں تھے۔ اس کے بعد انہیں حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں حاجی اکرام کے ساتھ دوسرے ملزم محکمہ بجلی کے ایس ایس او رام اوتار شرما کو عدالت نے الزمات سے بری کر دیا ہے۔ حاجی اکرام قریشی مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے مضبوط لیڈر رہے ہیں۔ اکھلیش حکومت میں وزیر رہنے کے بعد وہ 2017 کے انتخابات میں مراد آباد دیہات سیٹ سے ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم 2022 میں انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر سماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس سے الیکشن لڑا تھا۔

تقریباً 22 سال پرانا یہ پورا معاملہ محکمہ بجلی کی فرضی رسیدوں سے متعلق ہے۔ 2 جون 2000 کو محکمہ بجلی کے اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر نے گل شہید پولیس اسٹیشن میں حاجی اکرام قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ بعد ازاں اس میں ایس ایس او ٹی جی-2 رام اوتار شرما کا نام بھی شامل کیا گیا۔
اس معاملہ میں سابق وزیر حاجی اکرام قریشی کو بدھ کے روز اے سی جے ایم-4 سمیتا گوسوامی کی عدالت نے سزا سنائی۔ اکرام کو مختلف دفعات میں مختلف سزائیں اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان مقدمات میں پہلے سے قید کی سزا کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر