Latest News

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' میں 78ویں دن پرینکا گاندھی ہوئیں شامل۔

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا78 واں دن ہے۔ یہ یاترا بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں پد یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر 'بھارت یاتریوں' نے آج مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔ یاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی آج 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لیا۔ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا اور بیٹا ریحان بھی ان کے ساتھ پدایاترا میں شامل ہوئے۔ جب سے 'بھارت جوڑو یاترا' شروع ہوئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب پرینکا گاندھی پدایاترا میں شامل ہوئی ہیں۔ پرینکا گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لینے بدھ کے روز ہی مدھیہ پردیش پہنچیں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر