میرٹھ: آٹھ ماہ سے فرار چل رہے حاجی یعقوب قریشی کے فرزند فیروز قریشی عرف بھورا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ یوپی کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے فیروز عرف بھورا کو میرٹھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فیروز آٹھ ماہ سے فرار تھے۔ پولیس فیروز بھورا سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ اور فرار حاجی یعقوب اور ان کے دوسرے بیٹے عمران کی بھی تلاش جاری ہے۔میرٹھ کے تھانہ کھرخودہ علاقے میں واقع حاجی یعقوب قریشی اور اس کے دونوں بیٹوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی میٹ فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 مارچ 2022 کو میرٹھ پولیس نے گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ یعقوب قریشی، اہلیہ سنجیدہ بیگم، بیٹوں عمران اور فیروز سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان سبھی کے خلاف قانونی طور پر کارروائی کے تحت پولیس نے یعقوب اور ان کے کنبہ کے منیجر موہت تیاگی سمیت سات لوگوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ میرٹھ پولیس بقیہ فرار افراد کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب یعقوب کے بیٹے فیروز عرف بھورا کو میرٹھ پولیس نے ضلع غازی آباد سے گرفتار کیا ہے۔
0 Comments