Latest News

اب ووٹ ڈالنے کے حق سے بھی محروم ہوئے اعظم خان، ووٹر لسٹ سے ہٹا یا گیا نام۔

لکھنؤ/رامپور: اشتعال انگیز تقریر معاملے میں عدالت کی جانب سے تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد اعظم خان کی پہلے اسمبلی رکنیت سے چلی گئی اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا اور اب وہ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔
رام پور اسمبلی سیٹ کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔
بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے بدھ کے روز ایس ڈی ایم صدر اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر رام پور اسمبلی حلقہ نرنکار سنگھ کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اعظم خان کے حق رائے دہی کو بھی منسوخ کیا جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایس پی لیڈر اعظم خان کو عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں تین سال قید اور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ سزا جرم ثابت ہونے کے بعد دی جاتی ہے۔ ایسے میں اعظم خان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے رام پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ اعظم خان سزا یافتہ ہیں۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت مجرم کو ووٹ کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔ ایسے میں اعظم خان کا نام بھی ووٹر لسٹ سے نکال دینا چاہیے۔
بی جے پی امیدوار کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے رام پور اسمبلی حلقہ کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے جمعرات کی دیر شام کو اعظم خان کے نام کو ووٹر لسٹ سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوں نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کی طرف سے فراہم کردہ عدالتی حکم کی کاپی اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کا مطالعہ کرنے کے بعد اعظم خان کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنا مناسب ہے۔ ایسے میں اعظم خان کا نام ووٹر لسٹ سے فوری طور پر نکال دیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر