Latest News

قرض سے پریشان کاروباری خاندان کی اجتماعی خودکشی، نوادہ میں زہر کھانے سے۵؍ کی موت، ایک کی حالت تشویش ناک۔

نوادہ: (محمد رفیع ساگر) ضلع کے گڑھ پور محلہ میں بدھ کی شب قرض میں ڈوبے ایک ہی خاندان کے 6افراد نے زہر کھا لیا ۔زہر کھانے کے سبب 5افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔مرنے والوں میں کیدار ناتھ پرساد گپتا، اُنکی بیوی انیتا گپتا، بیٹی سونا كشی کماری،بیٹا دھرو کمار شامل ہیں۔ وہیں ایک دیگر مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے جبکہ کیدار ناتھ پرساد گپتا کی ایک بیٹی شاکچھی کماری کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کنبہ کافی قرض میں ڈوبا ہوا تھا جسکے سبب زہر کھا کر خودکشی کر لی ہے۔اس معاملے میں پولیس کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ کافی قرض میں ڈوبے ہوئے تھے اور جس سے قرض لیا تھا وہ ان کو خوب ٹارچر کر گالی گلوج کر رہے تھے جس سے پریشان ہو کر 6 افراد نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے۔ قرض سے متاثر خاندان رجولی کے اما گاؤں کے باشندہ ہیں۔ یہ لوگ نوادہ میں کرایہ کے مکان میں رہ کر وہیں وجئے بازار میں پھل کا کاروبار کیا کرتے تھے۔ کاروبار کے لئے خاندان کے مکھیا کیدار ناتھ پرساد گپتا نے مہاجن سے قرض لیا تھا جو ادا نہیں کر پا رہے تھے تبھی ان لوگوں نے شہر کے زرعی فارم کے مزار کے قریب جاکر سبھی نے زہر کھا لیا جسمیں خاندان کے 5افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک لڑکی کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے جسے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر