Latest News

مالیگاؤں بم دھماکہ : ایک اور گواہ نے بیان بدلا۔

ممبئی:  منگل کو مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں خصوصی عدالت میں ایک اور گواہ مکر گیا۔ اس کیس میں اب تک 29 گواہ منحرف ہو چکے ہیں۔ گواہ نے عدالت کو بتایا کہ اسے زبردستی لے جایا گیا جب کہ اس شخص نے 2008 میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور سدھاکر چترویدی کے بارے میں بیان دیا تھا۔اس سے پہلے، 28 ویں گواہ نے 5 نومبر کو خصوصی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت کو بتایا کہ اسے وہ بیان یاد نہیں ہے جو اس نے پہلے تحقیقاتی ایجنسی- مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو دیا تھا۔ اس گواہ نے مبینہ طور پر بھوپال کی موجودہ ایم پی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور کیس کے ایک اور ملزم دیانند پانڈے کے خلاف مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ابتدائی تفتیش کے دوران بیان دیا تھا۔ اسی طرح اس کیس میں اب تک 29 گواہ عدالت میں منحرف ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر کے ناسک قصبے میں ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس کیس کے تمام سات ملزمان فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر