Latest News

این آئی اے کا ملک بھر میں گینگس آف گینگسٹرس کے ٹھکانوں پر چھاپہ۔

 نئی دہلی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے آج (منگل) صبح ملک بھر میں دہشت گردی کے مترادف گینگس آف گینگسٹرس کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ این آئی اے کی ٹیمیں دہلی، پنجاب، راجستھان، ہریانہ اور اتر پردیش میں چھ مقامات پر تلاشی لی۔این آئی اے نے ہندوستان اور بیرون ملک میں سرگرم دہشت گردوں، گینگسٹرس اور منشیات کے اسمگلروں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے مقصد سے بڑی کارروائی کی ہے۔ این آئی اے کے ریڈار پرگینگسٹرس سے متعلق یہ رہائشی کمپلیکس اوردیگر سرگرمیوں سے متلعق احاطے کافی عرصے سے تھے۔یہ چھاپے لارنس بشنوئی، نیرج بوانا، ٹلو تاجپوریا اور گولڈی براڑسے متعلق گینگ گٹھ جوڑ پر مرکوز تھے۔ یہ گینگسٹرس انسداد دہشت گردی ایجنسی کے نشانے پر ہیں۔اکتوبر میں این آئی اے نے شمالی ہندوستان اور دہلی کی چار ریاستوں سمیت 52 مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔ اس دوران ہریانہ کے ایک وکیل اور ایک گینگسٹر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ گرفتار وکیل کی شناخت شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور علاقے میں گوتم وہار رہائشی آصف خان کے طور پر ہوئی تھی۔پنجاب کے سدھو موسے والا قتل کیس کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جرائم کی دنیا بہت بڑی ہے۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے سرگرم ہے ۔ لوگ اس کی دہشت سے خوفزدہ ہیں۔ گولڈی براڑ اور سچن بشنوئی اس کے سب سے قابل اعتماد آدمی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر