Latest News

رام پور میں پولس نے گھروں میں توڑ پھوڑ کی، عورتوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی دھمکی، اعظم خان کا انتظامیہ پرالزام۔

رامپور: سابق ریاستی وزیراورسماج وادی پارٹی کے سینئرقدآور لیڈر اعظم خان نے ہفتہ کی رات اچانک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ سماج وادی پارٹی کو ووٹ نہ دیں، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی بیوی کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ دی گئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے کئی گھروں کے دروازے توڑ دیئے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس والے بے گناہوں کو سڑکوں سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔حتیٰ کہ میری اہلیہ اور سابق ایم پی اور ایم ایل اے تزٔئین فاطمہ کو بھی نہیں بخشا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ یہ وارننگ ہماری بیوی کو بھی دی گئی ہے، گھر سے باہر نہ نکلیں، ورنہ نتائج برے ہوں گے۔اعظم خان نے یہ بھی بتایا کہ اطلاع ہے کہ اکھلیش جی آنے والے ہیں، ان کے ساتھ جینت چودھری صاحب اور چندر شیکھر آزاد کے آنے کی بھی خبر ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ یہ لوگ یہاں کس لیے آرہے ہیں، کیونکہ الیکشن تو ہے ہی نہیں۔ ۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ جب اکھلیش جی یہاں آئیں گے تو ہم ان سے درخواست کریں گے کہ وہ الیکشن کمیشن سے کہیں کہ بی جے پی کے امیدوار کو جتادںں، اعظم خان پٹھان نہیں ،مگر وہ انسان تو بے وہ بے داغ ہے ، لیکن سزا یافتہ تو ہے ۔ مجھے ووٹ دینے کا حق نہیں ہے۔ ، میں الیکشن بھی نہیں لڑ سکتا لیکن میں اپنی پارٹی کے امیدوار کو جتوانے کے لیے کام توکر سکتا ہوں۔اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس ویڈیوز اور تصاویر ہیں، لیکن وہ پریس کو نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر انہیں عدالت میں اتنا فائدہ نہیں ملے گا جتنا ملنا چاہیے، میڈیا سے اپیل ہے کہ سب دکھائے اور بتائے کہ لوک سبھا الیکشن میں کیا کیا نہیں ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر