دیوبند: سمیر چودھری۔
پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی اقلیتی سیل پسماندہ مسلم طبقے کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے بی جے پی کی جانب سے دیوبند اور وارانسی میں پسماندہ کانفرنس کا انعقاد کی جائے گا۔ جب کہ رام پور اور کھتولی کے ضمنی انتخاب میںبی جے پی اقلیتی سیل کی جانب سے مسلم اکثریتی علاقوں میں تشہیر کی کمان سنبھالے گا۔ بی جے پی کی جانب سے اترپردیش کی راجدھانی لکھنو ¿ کے ساتھ رام پور اور بریلی میں کانفرنسوں کا انعقاد کرچکی ہے۔ بی جے پی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر کنورباسط علی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دیوبند میں مسلم پسماندہ کانفرس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دیوبند مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں پر عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے، یہاں پر کانفرنس کا انعقاد کرنے سے اس کا پیغام پورے ملک میں مسلم طبقے کے درمیان جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وارانسی میں بھی اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کنور باسط علی نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی سیل کی کوششوں کا اثر بلدیاتی انتخابات میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں کابڑا طبقہ بی جے پی کی حمایت میں ووٹنگ کرے گا۔