Latest News

مولانا محمود مدنی نے کہا "صرف شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل کرنا صحیح نہیں".

نئی دہلی : ملک میں جبرا تبدیلی مذہب اور مبینہ لو جہاد کی زور پکڑتی بحث کے درمیان اس معاملہ میں اب جمعیت علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کا کہنا ہے کہ صرف شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل کرنا صحیح نہیں ہے اور ایسا نہیں کیا جانا چاہئے ۔ نیز انہوں نے ہریانہ میں لاگو کئے گئے تبدیلی مذہب مخالف قانون کی اس بات کی حمایت بھی کی کہ صرف شادی کرنے کیلئے تبدیلی مذہب نہیں ہونی چاہئے ۔
نیوز 18 کی خبر کے مطابق جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے ہریانہ میں لاگو کئے گئے تبدیلی مذہب مخالف قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کا معاملہ دل سے ہے ، میں نے کسی چیز کو مانا اور جب میں صحیح مانوں گا تو اس کو اختیار کرلوں گا ۔ شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے ۔خیال رہے کہ حال ہی میں ہریانہ میں شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل کرنے کو لے کر قانون لاگو کیا گیا ہے ۔ گزشتہ منگل کو ہریانہ کے گورنر نے تبدیلی مذہب پر روک لگانے والے قانون کو منظوری دی تھی ۔ ایسے میں اب ہریانہ میں کوئی بھی عورت یا مرد شادی کرنے کے لئے مذہب تبدیل نہیں کرپائے گا ۔ ہریانہ سرکار کی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر